کورونا سے بچنا ہے تو شہری منہ اور ناک ڈھانپ کر گھروں سے نکلیں: عثمان بزدار

Last Updated On 31 May,2020 12:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہو گا، شہری گھروں سے باہر نکلتے ہوئے منہ اور ناک ضرور ڈھانپیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شہریوں کو کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی پھر ہدایت کر دی، کہتے ہیں صحت مند زندگی کے لیے احتیاط بہت ضروری ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سماجی طور طریقوں کو بدل کر بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے، ناک اور منہ ڈھانپ کر ہم اپنے بچوں اور والدین کو کورونا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ 25 ہزار 56 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 69 ہزار 496 اور جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 483 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کیلئے خطرے کی گھنٹی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 افراد کا موت کا شکار ہونا ہے۔
 

Advertisement