لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی وزیرِ اعظم کا عوام کے لیے تحفہ ہے، اپوزیشن انسداد کرونا کی بجائے صبح شام رونا کی پالیسی پر گامزن ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف وزیراعظم عمران خان کا طرہ امتیاز ہے، اپوزیشن اپنے دائمی حسد میں وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم اور کرونا ریلیف کا اعتراف کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کرونا کے خلاف زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات میں قدم بڑھائے۔