میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی بحالی کا عدالتی فیصلہ وفاق نے چیلنج کر دیا

Last Updated On 30 May,2020 05:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی بحالی کا عدالتی فیصلہ وفاق نے چیلنج کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاق نے میئراسلام آباد کی بحالی کا فیصلہ چیلنج کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے اپیل دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے 21 مئی کو شیخ انصر عزیز کو عہدے پر بحالی کا حکم دیا، سنگل بنچ نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر شیخ انصر عزیز کی معطلی پر حکم امتناع جاری کیا، شیخ انصر عزیز کی بحالی کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔