وزیراعظم سندھ کیلئے خصوصی شوگر انکوائری کمیٹی تشکیل دیں: فردوس شمیم نقوی

Last Updated On 31 May,2020 03:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے وزیراعظم عمران خان سے سندھ کیلئے خصوصی شوگر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزرا غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، سندھ میں موجود 38 شوگر ملوں میں سے 18 پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور اومنی گروپ کی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کےدباؤ پرکئی مالکان نے شوگرملزفروخت کیں۔ سندھ حکومت نے شوگر ملز کو 200 کروڑ روپے کی سبسڈی دی۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اومنی گروپ جو 6 یونٹ سے شروع ہوا آج اس کے 83 یونٹ ہیں، یہ سندھ بینک کو ڈبونے والے ہیں، سندھ کےعوام ان کی لوٹ مار سے تنگ آ چکے، پیپلزپارٹی اور بانی ایم کیوایم کے طریقہ کارمیں کوئی فرق نہیں۔

فردوس شمیم نقوی کا گورنراسٹیٹ بینک سے گزارش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ بینک کا آڈٹ کرایا جائے۔ صوبےمیں فنانشل ایمرجنسی لگانا لازم ہے ورنہ چور چوری کرتے رہیں گے۔