لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دو سینئر اداکارائیں روبینہ اشرف اور سکینہ سموں کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں اوراپنے گھروں میں ہی آئسو لیشن میں چلی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاراؤں کی طبیعت چند روز سے خراب تھی جس پر دونوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت نکل آیا، سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کے دیگر اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی جلد کرائے جائیں گے۔
ساتھی فنکاروں نے دونوں سینئر اداکاراؤں کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ساتھی فنکاروں نے مداحوں سے بھی ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔