وقار یونس کی موجودگی میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کرینگے: نسیم شاہ

Last Updated On 14 July,2020 06:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ باؤلنگ کوچ وقار یونس کی موجودگی میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس میچز میں مصروف ہیں آئندہ ماہ ہونے والی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کے لیے تگ و دور کر رہے ہیں۔

اسی دوران قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا پہلا دورہ ہے۔ کوشش ہےکہ فٹنس پرکام کرکےتینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کروں۔

باؤلنگ کوچ کے حوالے سے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ وقاریونس کی موجودگی میں زیادہ سےزیادہ سیکھنےکی کوشش کریں گے۔

ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں جوٹیسٹ کرکٹ میں پہلے کھیلنےکا موقع ملا ہے، کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنےکےبعد مختصردورانیے کی کرکٹ آسان لگتی ہے۔ ویسٹ انڈیزاورانگلینڈ کی سیریزدیکھ کربھی فائدہ ہو رہا ہے۔