انگلینڈ سیریز تیاریاں، قومی ٹیم آج سے پھر دو سیشنز میں پریکٹس کریگی

Last Updated On 22 July,2020 10:52 am

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم آج سے پھر دو سیشنز میں پریکٹس کرے گی، ادھر محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ آج ہو گا جس میں کلیئرنس کے بعد وہ مانچسٹر روانہ ہوں گے۔

ڈربی شائرمیں مقیم قومی کرکٹ ٹیم آج سے پھر ٹریننگ شروع کرے گی، روزانہ دو سیشنز میں شیڈول پریکٹس کے دوران کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر توجہ دیں گے۔ مصباح الحق سمیت کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی پریکٹس میچ کی خامیاں اب دور کی جائیں گی، انجری کا شکار عابد علی بھی ٹریننگ کیمپ جوائن کر لیں گے۔

ادھر انگلینڈ سیریز کے لیے طلب کیے جانے والے تجربہ کار بولر محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ آج ہو گا، اس کی بھی نیگیٹو رپورٹ پر وہ برطانیہ روانہ ہوں گے۔