نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے، پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کا الزام

Last Updated On 22 July,2020 11:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کے پروگرام ‘’نقطہ نظر’’ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب نیب چیئرمین کو سوچنا چاہیے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ نیب قوانین کو درست کرنے کے لیے آج حکومت بھی کہہ رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا مخالفین کا بازو مروڑا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی سے حکمران جماعت خوش جبکہ اپوزیشن نالاں ہے، ان کا رویہ درست نہیں ہے۔ سپیکر کیخلاف عدم اعتماد تحریک لانے کیلئے ہمارے پاس نمبرز نہیں ہیں، اس معاملے کو اے پی سی میں رکھیں گے اور سب کی رائے کو سنیں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔