اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کر دی گئی، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کر کے انہیں مشیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، معاون خصوصی وزیراعظم شہزاد اکبر کا عہدہ بدل دیا گیا ہے، اب وہ معاون خصوصی برائے داخلہ کی بجائے مشیر داخلہ ہوں گے۔
کابینہ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر شہزاد اکبر کو عمران خان کا مشیر برائے احتساب اور داخلہ امور تعینات کیا ہے۔ اس سے قبل وہ معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ امور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔اس کی تصدیق وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر شہباز گل نے بھی کی۔
وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے مرزا شہزاد اکبر کو مشیر برائےاحتساب اور داخلہ امور (وفاقی وزیر) تعینات کیا ہے۔ وہ اس سے پہلےوہ معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ امور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ pic.twitter.com/Kq8kZYZpID
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 22, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے مرزا شہزاد اکبر کو مشیر برائےاحتساب اور داخلہ امور (وفاقی وزیر) تعینات کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ امور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔
دوسری طرف وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا بھی عہدہ بدل دیا گیا ہے، ملک امین اسلم وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات مقرر کیے گئے ہیں، ملک امین اسلم کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔
واضح رہے کہ قانونی طور پر وزیر اعظم کے مشیر کا عہدہ وفاقی وزیر اور معاون خصوصی کا وزیر مملکت کے برابر ہوتا ہے۔