اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے ملاقات کی اور اپنا استعفی پیش کیا جسے وزیراعظم نے مسترد کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ایم این اے عامرلیاقت نے طویل ملاقات میں 4 صفحات پر مشتمل استعفی پیش کیا تاہم وزیراعظم نے استعفی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ملاقات کے بعد عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے استعفے سے متعلق کہا کہ اس پر کوئی بات نہیں ہو گی، ایک سیاسی سوجھ بوجھ اور عوام کا درد رکھنے والے منتخب رہنما کا کردار ہونا چاہیے۔
عامر لیاقت کے مطابق انہوں نے اپنا دل کھول کر وزیراعظم کے سامنے رکھا، وزیراعظم نے کراچی کےمسائل پر آواز بلند کرنے کے عمل کو سراہا۔