‘کورونا معاملے پر وزیراعظم نے عوام کی جان اور روزگار سے متعلق متوازن پالیسی اختیار کی’

Last Updated On 19 July,2020 11:33 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے عوام کی جان اور روزگار بچانے بنانے کیلئے متوازن پالیسی اختیار کی۔

اپنے ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے محدود وسائل اور صحت کے کمزور نظام کے باوجود جس عزم اور ثابت قدمی سے کورونا کا مقابلہ کیا، وہ ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور احساس پروگرام کامیابی کے دو موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں۔