پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، آزادی کا حق دلانے کیلئے لڑتے رہیں گے: عمران خان

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، آزادی کا حق دلانے کیلئے لڑتے رہیں گے: عمران خان

کشمیریوں کے نام اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا آج کے دن کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظورکی تھی، سلامتی کونسل بھی کشمیریوں کاحق خودارادیت تسلیم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کشمیری عوام بھارتی حکومت اور ان کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کےعزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم جانتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب انصاف کا بول بالا ہو گا۔