اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہسپتال منتقلی کی تشویشناک خبر موصول ہوئی ہے۔
Heard with concern about hospitalisation of His Majesty King Salman bin Abdul Aziz, Custodian of the Two Holy Mosques. The government and people of Pakistan, and I myself, join our Saudi brethren in prayers for His Majesty s swift recovery, good health and long life. Ameen.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 20, 2020
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ان کی جلد شفا یابی، عمدہ صحت اور درازی عمر کیلئے کی جانے والی دعاﺅں میں ساتھ ہیں۔ اﷲ کریم ہماری دعائیں قبول فرمائے۔