اب غلطی کی گنجائش نہیں، شان مسعود کی ٹیم کو وارننگ

Published On 05 October,2020 08:38 am

ملتان: (روزنامہ دنیا) سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود مسلسل چار شکستوں کے بعد مایوس گئے، ٹیم کو وارننگ دے دی کہ اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

گزشتہ روز میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شان کا کہنا تھا کہ ہم دو سو پر دوسو بنا رہے ہیں اسکا مطلب ہے بیٹنگ لائن ٹھیک کام کر رہی ہے مگر باؤلنگ کی پر فارمنس ٹھیک نہیں، ہمیں باؤلنگ لائن اپ پر نظر ثانی کرینگے، ہم چار میچ ہار چکے ہیں اب چھ میچ باقی ہیں جس میں سے 5 میچ جیتا ضروری ہے، اس لئے اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

شان مسعود نے کہا اچھی بات یہ ہے ہمارا میچ اب 9 اکتوبر کو ہے اس لئے اب ملکر نئے کمبی نیشن کا جائزہ لیں گے، امید ہے دوسرے مرحلے میں کارکردگی بہتر ہوگی۔

بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن پلان کے مطابق چلی، فیصلہ کیا تھا پہلے تین نمبر کے بلے باز لمبی بازی کھیلیں گے، یہی وجہ ہے کہ امام کے بعد میں نے وکٹ پر سٹے کیا جس کی وجہ سے سکور بنتے چلے گئے، عمرگل نے اپنے تجربے کا بہتر استعمال کیا جس کی وجہ سے جیت یقینی ہوئی۔

 

Advertisement