لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے دستبردار ہو گئے۔
ملتان کے بعد راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی20 کپ میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے آؤٹ ہو گئے، قومی فاسٹ بولر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی جہاں پر ڈاکٹرز ان کی گروئن انجری کا جائزہ لیں گے جبکہ ٹیم سنٹرل پنجاب میں ان کی جگہ نوجوان بولر وقاص مقصود کو شامل کر لیا گیا ہے۔