دوسرا ون ڈے، زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Published On 01 November,2020 08:56 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے شروع ہو گیا، مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں افتخار احمد نے یادگار پرفارمنس دے دی ، 40 رنز کے عوض پانچ شکار کیے ،،، کیرئر کی بہترین بولنگ کا نظارہ آپ بھی کیجئے ۔ ۔ ۔

راولپنڈی میں سیریز کے دوسرے ون ڈے میں مہمان زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر برائن چیری نے شاہین آفریدی کو چوتھی گیند پر چوکا لگا کر رنز کا آغاز کیا تاہم دوسرے اوپنر سی جے چبھابھا محض 6 رنز بنا کر حارث روف کی بال پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد بلے باز ایرون نے کریز سنبھالی مگر وہ بھی صرف 3 رنز ہی بنا سکے اور محمد موسی کی بال پر بولڈ ہو گئے۔ چیری بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مدھیویر 10، سکندر رضا 2، چیسورو 7 اور مزربانی صرف 17 رنز بنا سکے۔44 ویں اوور میں زمبابوے کے بلے باز نگراوا اورممبا 206 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ 

قبل ازیں قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، دوسرے اوور میں حارث رؤف کو باؤنڈری لگا کر میچ کا آغاز جارحانہ بنا لیا، حارث سہیل اور وہاب ریاض کو آرام دیا گیا جبکہ نوجوان حیدر علی اور موسیٰ خان کو ڈیبییو کا موقع دیا گیا ہے۔