لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹرز بھی پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
معاہدے کے تحت پولیو ویکسین کی اہمیت اجاگر کرنے کے کے لیے آگہی مہم پر مشترکہ کام کریں گے، قومی ٹیم کے کھلاڑی پولیو ویکسین کی اہمیت اجاگر کریں گے، کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا ہے کہ کرکٹرز پاکستانی بچوں اور نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں، قومی ہیروز ملک سے پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ پی سی بی کے ساتھ مل کر پولیو سے پاک پاکستان بنانے کا ہدف جلد حاصل کیا جاسکے گا۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔