پریکٹس میچ میں 6 شکار، شاہین نے اپنی دھاک بٹھا دی

Published On 12 December,2020 09:39 am

کوئنز ٹاون: (روزنامہ دنیا) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ دوسرے انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ میں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 15 رنز سے شکست دیدی۔ میچ میں پاکستان گرین کے شاہین شاہ آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کر کے نیوزی لینڈ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

کوئنز ٹاؤن میں قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ نے دوسرے روز پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ ہوا جس میں پاکستان گرین کی قیادت بابراعظم اور پاکستان وائٹ کی کپتانی شاداب خان نے کی۔ پاکستان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ محمد حفیظ 48 اور بابر اعظم 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان وائٹ کو مقررہ بیس اوورز میں 175 رنز کا ریوائز ٹارگٹ دیا گیا۔ پاکستان وائٹ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بناسکی۔

دوسری جانب کوئنز ٹاؤن میں بارش کی وجہ سے پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کا نیٹ سیشن متاثر ہوا، جس پرکھلاڑیوں نے جم میں بھرپور فزیکل ٹریننگ کی، امام الحق نے بھی جم سیشن میں حصہ لیا۔
 

Advertisement