اعلیٰ کارکردگی پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

Published On 24 February,2021 07:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) رواں سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پی پی سی بی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر 2020ء محمد رضوان اور فواد عالم کو پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کی لسٹ برائے 2020-21ء میں ترقی دیدی گئی ہے۔

اٹھائیس سالہ محمد رضوان کو سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری سے ترقی دے کر اب اے کیٹیگری کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں وکٹ کیپر بیٹسمین کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، اظہر علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

دوسری طرف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو توازنے کی پالیسی کے تحت پی سی بی نے فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ کی اے پلس کیٹیگری سے سنٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں ترقی دے دی ہے۔ پی سی بی نے ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ محمد حفیظ کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری کی پیشکش کی تھی مگر انہوں نے قبول کرنے سے معذرت کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ وہ سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی پانے والے محمد رضوان اور فواد عالم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ ان دونوں کھلاڑیوں کی بائیو سیکیور ماحول کے مشکل حالات کے باوجود انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کا صلہ ہے۔

محمد حفیظ کے بارے میں وسیم خان نے کہا کہ محمد حفیظ سنٹرل کنٹریکٹ کی لسٹ برائے 2021-22ء کا انتظار کرنا چاہتے ہیں جس کا انہیں مکمل اختیار ہے، اس سیزن میں ہمارے سٹار پرفارمرز ہیں اور امید ہے کہ وہ دورہ جنوبی افریقا کیخلاف اپنی فارم کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ برائے 2020-21ء:

کیٹیگری اے : اظہر علی ، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی

کیٹیگری بی: عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد عباس، سرفراز احمد، شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ

کیٹیگری سی: فخر زمان، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، نسیم شاہ، عثمان شنواری

ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری: حیدر علی، حارث رؤف، محمد حسنین
 

Advertisement