پی ایس ایل6: یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر محمد وسیم نمایاں کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم

Published On 25 February,2021 06:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آل راؤنڈر صلاحیتوں کے مالک اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایمرجنگ کرکٹ محمد وسیم جونیئر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں ان کا اصل ہدف پاکستان کا بہترین آل راؤنڈر بننا ہے۔

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم جونیئر نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونایئٹڈ کی نمائندگی سے قبل بہت محنت کی ہے، انہوں نے 2011ء میں ٹیپ بال کرکٹ کا آغاز کیا اور پھر ہارڈبال کرکٹ کھیلنے کے لیے پشاور منتقل ہو گئے ہیں۔

محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ان کے آبائی علاقے ، وزیرستان میں کھیل کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں اور شروع میں تو انکے والد بھی ان کے کرکٹ کھیلنے پر خوش نہیں تھے پھر چچا کی رہنمائی اور قریبی دوستوں کے تعاون نے انہیں آگے بڑھنے میں مدد بہت کی۔

یاد رہے کہ نوجوان آل راؤنڈر جنوبی افریقا میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020ء میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایونٹ میں شرکت ایک یادگار تجربہ تھا، وہ ٹورنامنٹ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کھیلے گئے اس ایونٹ میں محمد وسیم جونیئر نے سکاٹ لینڈ کیخلاف بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ شکارکیے تھے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 2020ء کے سیمی فائنل میں بارت سے شکست پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اس میچ میں ناکامی نے سب کو افسردہ کر دیا تھا مگر اب وقت آگے بڑھ چکا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شمولیت پر مسرور نوجوان آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈ ایک بہترین فرنچائز ہے کہ جہاں ہمیں حسن علی اور کپتان شاداب خان جیسے ٹی ٹونٹی کے تجربہ کار کھلاڑیوں کاس اتھ میسر ہیں اور یہاں سب کھلاڑی ایک دوسرے کی مکمل رہنمائی کرتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تمام ایمرجنگ کرکٹز کی طرح قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔
 

Advertisement