کورونا کا خوف سر پر سوار، ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ ختم

Published On 09 March,2021 04:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کا خوف سر پر سوار ہو گیا ،25 کرکٹرز سمیت 69 ارکان کے ٹیسٹ منفی آنے کے باجود ایک روز کے لیے روکا جانے والے نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ ختم کر دیا گیا۔

وبائی وائرس کے باعث لاہور میں لگے ہائی پرفارمنس کیمپ کو ابتدا میں ایک روز کے لیے روکا گیا اب اسی ٹریننگ کیمپ کو مستقل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ کیمپ میں موجود پچیس کرکٹر سمیت انہتر ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اب دورہ جنوبی افریقا کی تیاریوں کے لیے ہی کھلاڑیوں کو طلب کیا جائے گا، اس سے پہلے پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد کورونا نے بورڈ اہلکار کو نشانہ بنایا تو تین روز کے لیے پی سی بی دفاتر بند کر دئیے گئے تھے۔
 

Advertisement