اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 75 ہزار 964، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 392، خیبر پختونخوا میں 73 ہزار 515، بلوچستان میں 19 ہزار 106، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 958، اسلام آباد میں 45 ہزار 329 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 464 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 91 لاکھ 73 ہزار 593 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 200 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 58 ہزار 210 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 545 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 534، سندھ میں 4 ہزار 411، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 104، اسلام آباد میں 506، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 309 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔