دو ماسک پہننے سے وائرس کے کوروناپھیلاؤ کو روکنے میں کوئی مدد نہیں ملتی: جاپان ماہرین

Published On 05 March,2021 06:23 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپانی طبی ماہرین نے سپر کمپیوٹر کی مدد سے یہ ثابت کیا ہے کہ ایک کے بجائے دو ماسک پہننے سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کوئی مدد نہیں ملتی۔

ماہرین نے عام سرجیکل ماسک کو مناسب طریقے سے پہننے کے بعد وائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا تو ماسک پچاسی فیصد تک جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب رہا۔

سرجیکل ماسک کے بجائے پولیتھین ماسک کے استعمال سے اس کی افادیت میں صرف 4 فیصد اضافہ ہوا۔ سپر کمپیوٹر کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ دو دو ماسک استعمال کرنے سے وائرس کا پھیلاؤ رکنے کے بجائے زیادہ ہو گیا۔
 

Advertisement