لندن: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ رواں برس کورونا کی وبا کے خاتمے کی امید غیر حقیقت پسندانہ ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ڈائریکٹر مشائیل ریان کے بقول یہ تو ممکن ہو گا کہ رواں برس کورونا کی وجہ سے لوگوں کی ہسپتالوں میں داخل ہونے والی تعداد اور ہلاکتوں میں کافی زیادہ کمی واقع ہو تاہم یہ وائرس موجود رہے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریان نے چھ ہفتوں تک مسلسل نئے انفیکشنز کی تعداد میں کمی کے بعد ان میں ایک بار پھر اضافے کا بھی حوالہ دیا۔