فائزر اور بائیو این ٹیک ویکسین موٹاپے کا شکار افراد کیلئے کم مؤثر ثابت ہوسکتی ہے: تحقیق

Published On 01 March,2021 10:03 pm

روم: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین موٹاپے کا شکار افراد کیلئے کم مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔

اٹلی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق موٹاپے کا شکار افراد کیلئے کورونا کی امریکی و جرمن کمپنیوں فائزر اینڈ بائیو این ٹیک کی ویکسین کم مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔

اطالوی ماہرین نے تحقیق میں 248 ہیلتھ ورکز پر فائزر ویکسین کی دو خوراکوں کے اثرات کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے دریافت کیا کہ صحت مند افراد کے مقابلے میں موٹاپے کا شکار ہیلتھ ورکز میں فائزر ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد جسم میں اینٹی باڈیز کی صرف نصف مقدار تیار ہوئیں۔