کورونا نے مزید 23 افراد کی زندگی چھین لی، اب تک 12 ہزار 860 اموات

Published On 28 February,2021 08:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا نے مزید 23 افراد کی زندگی چھین لی، اب تک اموات کی مجموعی تعداد بارہ ہزار 860 تک پہنچ گئی، چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 176 نئے مریض سامنے آ گئے۔

این سی او سی کے مطابق مہلک وائرس سے پانچ لاکھ 79 ہزار 973 شہری متاثر ہیں جن میں سے 21 ہزار 836 ایکٹو کیسز ہیں، ایک ہزار 562 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک 89 لاکھ 51 ہزار 838 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے جانے والے ٹیسٹوں کی تعداد 38 ہزار 920 ہے جن میں سے 871 مریض کے صحت یاب ہونے کا بتایا گیا ہے۔ مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 277 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 58 ہزار 4 ہے، پنجاب میں 1 لاکھ 71 ہزار349، خیبر پختونخوا 72 ہزار 162 اور بلوچستان میں 19 ہزار 45 مریض ہیں۔ اسلام آباد 44 ہزار 259 ، گلگت بلتستان 4 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 198 افراد وباء میں مبتلا ہیں۔

 

 

 

Advertisement