دورہ جنوبی افریقا، محمد حفیظ اور عماد وسیم کی سکواڈ میں واپسی کا امکان

Published On 09 March,2021 06:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی ٹیم میں سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ اور سپنر عماد وسیم کی سکواڈ میں واپسی کا قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ہیڈکوچ مصباح الحق سے سے الگ الگ ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وسیم خان نے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے دورہ جنوبی افریقا کے حوالے سے مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی عہدیداران کا ورچوئل اجلاس بھی مکمل ہو گیا جبکہ پروٹیز کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان دو روز میں کیا جائے گا جبکہ محمد حفیظ، عماد وسیم کی سکواڈ میں واپسی کا قوی امکان ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دورہ جنوبی افریقا کے تین ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی کھیلنے ہیں۔

 

Advertisement