مرد ہو یا عورت تم سب برابر ہو، آفریدی نے ویمن ڈے پر قرآن پاک کا ترجمہ شیئر کر دیا

Published On 08 March,2021 05:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) مرد ہو یا عورت تم سب برابر ہو، قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویمن ڈے پر قرآن پاک کا ترجمہ شیئر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنا پیغام شیئر کیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ اسلام پہلا مذہب ہےکہ جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا ہے، چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو، صحت ہو یا کوئی اور شعبہ ہو۔

انہوں نے سورہ آل عمران کی آیت 195 کا انگریزی ترجمہ بھی شیئر کیا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نےکہا ہےکہ میں تم میں سے کسی کام کرنے والے کی محنت ضائع نہیں کرتا، خواہ مرد ہو یاعورت، تم آپس میں ایک(برابر) ہو۔
 

Advertisement