لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے ملتوی ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے وطن کو واپس لوٹ رہے ہیں تو اسی طرف لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزے کی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈیل سٹین ، بین کٹنگ اور پشاور زلمی کے ردر فورڈ نے بقیہ میچز پاکستان میں آ کر کھیلنے کا اعلان کر دیا۔
جنوبی افریقا کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کیلئے پاکستان واپس آئیں گے۔ مداحوں کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
@DaleSteyn62 has something important to share!#WeTheGladiators #PurpleForce #GladiatorsForever #ShaanePakistan #HBLPSL2021 pic.twitter.com/shArB8EXEj
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) March 5, 2021
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پی ایس ایل فی الحل ملتوی ہوگئی ہےلیکن میں نہیں چاہتا کہ مداحوں کی امید ختم ہوجائے ، ہم مومینٹم حاصل کرنے سے صرف ایک جیت دور ہیں جیسے ہم نے ملتان سلطانز کے خلاف مقابلے میں کیا تھا۔
سٹین کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جب پی ایس ایل دوبارہ شروع ہوگا تو ہم دوبارہ جیت کی راہ پر گامزن ہوسکیں گے اور اس سال کا فائنل اپنے نام کرلیں گے، یہ بہترین آئیڈیا ہے، مداح ہمارے ساتھ رہیں،امید ہے کہ جلد ہی آپ سے ملاقات ہوگی، آپ کی مدد کے لئے آپ کا شکریہ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل ملتوی ہونے پر ویزے دلبرداشتہ، بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان
آسٹریلین آل راؤنڈر بین کٹنگ بھی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچوں کے لئے پاکستان واپسی کے منتظر ہیں۔
@Cuttsy31 is just as excited as us for the final later this year #WeTheGladiators #PurpleForce #GladiatorsForever #ShaanePakistan #HBLPSL2021 pic.twitter.com/1Y5fbyJb9y
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) March 5, 2021
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہوتے دیکھ کر مایوسی ہوئی ، امید ہے کہ ہم اگلے دو مہینوں میں یا اس سال کے آخر میں ایک بار پھر ٹورنامنٹ کھیل سکیں گے، میں یہاں واپس آکر واقعی بہت پرجوش ہوں۔ اس سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 میچز ابھی باقی ہیں اور ہم نے مومینٹم بھی حاصل کیا ہے، امید ہے کہ ہم اس سال فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکیں گے۔
دوسری طرف پشاور زلمی کے کھلاڑی شریفین ردرفورڈ کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان سے اچھی یادیں لیکر واپس جا رہا ہوں۔ میں پی ایس ایل میں اپنی ٹیم پشاور زلمی کو چیمپئن بنوانے کے لیے واپس آؤں گا۔
Leaving PSL incomplete is not easy for me in any way.But Unfortunately, the situation is that the Precautions is obligatory on all of us .Goodbye Pakistan with some beautiful Memories. i will come back and play my role in making my team @PeshawarZalmi the champion pic.twitter.com/QY7uqYFoDH
— Sherfane Rutherford (@SRutherford50) March 5, 2021
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)2021ء میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے ایونٹ ملتوی ہونے پر دلبرداشتہ ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی ہونے پر دلبرداشتہ ہوں، یہ میری لیے خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں کھیلوں اور ایونٹ میں لاہور قلندرز کے لیے کھیلوں۔
Gutted that @thePSLt20 has been postponed. It’s always a pleasure the play in Pakistan and play for @lahoreqalandars Let’s hope we can be back soon to conclude the tournament. Until then stay safe everybody #mainhoonqalandar #psl6 #lahoreqalander pic.twitter.com/Tztw6UQpLY
— David Wiese (@David_Wiese) March 4, 2021
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں کہ ہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ملتوی ہونے والے ایونٹ میں شرکت کے لیے جلد واپس آئیں گے، اس وقت تک آپ محفوظ رہیں۔