پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Published On 04 March,2021 10:45 am

لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کی 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ تینوں متاثرہ کھلاڑی اب 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے، ان کرکٹرز نے بدھ کے روز پی ایس ایل کے ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی۔ علامات ظاہر ہونے کے بعد تینوں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز کروائے گئے تھے۔

پی ایس ایل 6 کی آرگنائزنگ کمیٹی آج ٹیموں کے مالکان اور مینجمنٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں شرکت کرے گی، اجلاس میں پی ایس ایل کا لاہور کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔
 

Advertisement