لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء میں 13 ویں میچ میں کراچی کنگز نے زلمی کو ہرا دیا، ڈراپ کیچز کے باعث زلمی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد نبی اور بابر اعظم نے فتح گر اننگز کھیلی۔
189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا، پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر حریف ٹیم کے اوپنر شرجیل خان نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عمران کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ جوئے کلارک بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 14 گیندوں پر 17 سکور بنا کر محمد عرفان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
کراچی کنگز کی تیسری وکٹ 43 کے مجموعی سکور پرگری، کولن انگرام 11 گیندوں پر 3 رنز بنا کر ثاقب محمود کو وکٹ دے بیٹھے۔
Look away now Peshawar fans. Here are all their missed chances in this innings so far.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvPZ pic.twitter.com/5PgfDYCaBU
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
تاہم اس دوران افغانی آل راؤنڈر محمد نبی اور بابر اعظم نے وکٹ کے چاروں طرف جارحانہ انداز میں شارٹس کھیلے جس کے باعث حریف باؤلر بے بس ہو گئے۔ اس دوران پشاور زلمی کی طرف سے ناقص فیلڈنگ نے بھی کنگز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
6, drop, 6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
Nabi ka scene hi kuch aur hai.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvPZ pic.twitter.com/Mqle1SqLIY
محمد نبی کی اننگز کا اختتام ثاقب محمود نے کیا، افغان آل راؤنڈر نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور 35 گیندوں پر 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز نے ہدف آخری اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بابراعظم 77جبکہ کرسچن 14رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ثاقب محمود نے دو وکٹیں لیں۔
اس سے قبل پی ایس ایل 6 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 188 رنز بنائے
میچ کے آغاز پر زلمی اوپنرز کامران اکمل اور ٹام کوہلر کریز پر آئے تو جارحانہ شاٹس کھیل کر مخالف باولرز کو پریشر میں لانے کی کوشش کی، کامران اکمل نے 4 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے تھے کہ عباس آفریدی کی بال پر کیچ آوٹ ہو گئے، ٹام کوہلر بھی ان کی پیروی میں پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شعیب ملک میدان میں اترے تو صرف 1 رن بنا سکے، انہیں محمد الیاس نے آوٹ کیا۔ حیدر علی نے 9 رنز دیئے۔ یوں 69 سکور پر پشاور زلمی کی 4 وکٹیں گر چکی تھیں۔
روی بوپارہ اور شرفین ردرفورڈ نے زلمی کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا، شرفین نے شاندار باونڈری شاٹس کھیلتے ہوئے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے46 رنز بنائے، انہیں محمد الیاس نے شکار کیا۔
روی بوپارہ 58جبکہ عماد بٹ 27 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ مقررہ اوورز میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کیخلاف 188 رنز بنائے تھے۔محمد الیاس، عباس آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔