لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء میں مزید دو کھلاڑی سمیت تین افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے۔ جس کے باعث ایونٹ میں وباء متاثرین کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میچ ملتوی کر دیا تھا جس کے باعث کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
آج میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر میڈیا انصار برنی نے بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیے جا رہے ہیں، 3 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی، معاملے کو کسی کی کوتاہی کہنا مناسب نہیں، کل سے 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل6: کرکٹر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی تصدیق
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے والے چاروں ارکان کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں، ان کا اپنی فیملیز اور بورڈز سے رابطہ ہے۔ نئے تین پازیٹو میں سے ایک کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے اور 2 کا الگ الگ ٹیموں سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء جن تین کھلاڑی افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان میں ایک کراچی کنگز کا فیلڈنگ کوچ ہے جبکہ دیگر کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے۔
Of the three positive COVID test results in PSL, only one from Karachi Kings, our Fielding Coach, Kamran Khan, has tested positive. We wish him and all others a speedy recovery.
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) March 2, 2021
کراچی کنگز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 3 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان میں ایک کا تعلق کراچی کنگز سے ہے، کنگز کی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ہم ان کی جلد صحت یابی کیلئے پر امید ہیں۔