پاکستان میں ہر منٹ رہنا پسند کرتا ہوں: ٹام کڈمور

پاکستان میں ہر منٹ رہنا پسند کرتا ہوں: ٹام کڈمور

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پشاور زلمی کے کھلاڑی نے لکھا کہ ہر منٹ پاکستان میں رہنا پسند کرتا ہوں اور پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننا میرا لیے خوشگوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹین، کٹنگ، ردر فورڈ کا پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے واپس آنے کا اعلان

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ایونٹ کے دوران سپورٹ کرنے پر سب کا مشکور ہوں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے منسوخ ہونے پر دلبرداشتہ ہوں، ایونٹ کے دوبارہ انعقاد پر جلد پاکستان آؤں گا۔

اس سے قبل ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے کہا تھا کہ پی ایس ایل2021ء ملتوی ہونے پر دلبرداشتہ ہوں، یہ میری لیے خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں کھیلوں اور ایونٹ میں لاہور قلندرز کے لیے کھیلوں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں کہ ہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ملتوی ہونے والے ایونٹ میں شرکت کے لیے جلد واپس آئیں گے، اس وقت تک آپ محفوظ رہیں۔