عمر گل کے ہاں ننھی پری کی آمد، مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا

Published On 09 March,2021 10:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کے ہاں ’’ننھی پری‘‘ کی آمد ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک مرتبہ پھر رحمت سے نوازا ہے، میری بیٹی زینب آخر کار گھر آ گئی ہے۔

ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ اہلیہ اور بیٹی دونوں کی صحت اچھی ہے، اللہ پاک اسے لمبی اور صحتمند زندگی عطا کرے، اپنی دعاؤں میں میرے خاندان والوں کو یاد رکھیں۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عمر گل کے دو بچے تھے، بڑی بیٹی کا نام ریحاب عمر، بیٹے کا نام عیسیٰ عمر ہے، جبکہ نئی بیٹی کا نام زینب عمر رکھا ہے۔

عمر گل کے گھر بیٹی کی آمد کے بعد انہیں مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر فخر عالم نے لکھا مبارک ہو بھائی۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے لکھا کہ ماشاء اللہ عمر بھائی بہت بہت مبارک ہو۔

کرکٹر سلمان بٹ نے لکھا کہ مبارک عمر، اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے۔

کرکٹر احمد شہزاد نے لکھا مبارک ہو گلی بھائی۔

سہیل تنویر نے لکھا کہ ماشاء اللہ بھائی، آپ کو اور بھابھی کو مبارک ہو۔

متعدد مداحوں نے بھی عمر گل کو مبارکباد بھی دی۔
 

Advertisement