پارلیمانی سیکرٹری سکولز ساجد احمد خان بھٹی عہدے سے مستعفی

Published On 09 March,2021 09:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں مسلم لیگ (ق) سےتعلق رکھنے والے پارلیمانی سیکرٹری سکولز ساجد احمد خان بھٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ساجد احمد خان بھٹی کی جانب سے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اس عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں، ان کیلئے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھیج دیا ہے۔

خیال رہے کہ ساجد احمد بھٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے عزیز ہیں، جو پی پی 67 منڈی بہاء الدین سے 2018ء کے الیکشن میں آزاد حیثیت میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔