پاکستان کیخلاف سیریز ، جنوبی افریقی سکواڈ کا اعلان، قیادت ٹیمبا باووما کے سپرد

Published On 18 March,2021 05:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ٹیم کی قیادت ڈی کوک سے لیکر ٹیمبا باووما کو دیدی گئی جبکہ سکواڈ میں فاف ڈوپلیسی کو شامل نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں آئی پی ایل میں شامل تمام کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا، سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے، ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں فاسٹ بولر ربادا، نگیڈی اور نورکیا بھی شامل نہیں ہیں۔

جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز کے لیے 22 اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2 سے 16 اپریل تک تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سکواڈ

جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم میں ٹیمبا باووما کپتان، کوئنٹن ڈی کاک، بیورن ہینڈریکس، ہینرک کلاسن، ملان، کیشو مہاراج، ایڈن مرکرام، ڈیوڈ ملر، لنگی نگیڈی، اینرک نورٹجی، فلکوایو، ربادا، تبریز شمسی، جون سمٹس، وین ڈر ڈوسن، جونیئر ڈیلا، سمپالا، ویان ملڈر، سیسانڈا مگالا، کائل ویرائن، ڈیرن ڈوپاولن اور لیزاد ولیمز شامل ہیں۔

ٹی ٹونٹی سکواڈ

ٹی ٹوئنٹی سکواڈ ٹیمبا باووما کپتان، بورون فورٹوائن، بیورن ہینڈرکس، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، جارج لنڈے، وین ڈر ڈوسن، جنیمن ملان، سیسندا مگالا، ڈوائن پریٹوریس، تبریز شمسی، لوتھو سمپالا، کِل ورینائن، میگیکل پریٹوریس، لیزاد ولیمز اور وہان لوبے شامل ہیں۔