کراچی: (دنیا نیوز) این اے 249 میں نو منتخب سینیٹر فیصل واوڈا کی طرف سے خالی کی گئی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان نئے سیاسی اتحاد کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 249ضمنی انتخاب الیکشن کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور تحریک لبیک پاکستان میں سیاسی اتحاد کا امکان ہے۔ : پی ٹی آئی کراچی قیادت اور ٹی ایل پی قیادت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
این اے 249 الیکشن کے حوالے سے دونوں جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے پر غور کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ این اے 249 فیصل واوڈا کے مستغفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ 2018ء کے الیکشن میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو شکست سے دو چار کیا تھا۔ فاتح امیدوار نے 35 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جبکے ہارنے والے امیدوار کے حصے میں 34 ہزار سے زائد ووٹ آئے تھے۔ جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار مفتی عابد مبارک نے 23 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔