اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکمران جماعت پاکستان تحریک اںصاف نے اپوزیشن اتحاد کو تماشا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالاخر اپوزیشن اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی سمجھداری ہے کہ باپ بیٹی کی ذاتی مفاد کی لڑائی سے کنارہ کشی کر لی۔ پی پی پی نظام میں سٹیک ہولڈر ہے جبکہ مولانا اور نواز شریف آوٹ سائیڈرز، سزا یافتہ کے پیچھے کون اپنی صوبائی حکومت خراب کرے۔
زرداری کی سمجھداری کہ باپ بیٹی کی ذاتی مفاد کے لڑائی سے کنارہ کشی کر لی ویسے بھی پی پی پی نظام میں سٹیک ہولڈر ہے جبکہ مولانا اور نواز شریف آوٹ سائیڈر اب سزا یافتہ کے پیچھے کون اپنی صوبائی حکومت خراب کرے!
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) March 16, 2021
سینیٹرز فیصل جاوید نے کہا کہ بالاخر تماشا انجام پذیر ہوا، 2020ء میں بننے والا اتحاد 2021ء میں انجام کو پہنچا۔ چوروں کی انجمن نے وزیراعظم سے این آر او لینے کیلئے ہر حربہ آزمایا مگر ناکام رہی۔ لانگ مارچ مذاق بن گیا کیونکہ لوگوں نے انہیں مسترد کیا۔ ان کے استعفےٰ بنے لطیفے، الوداع، پی ڈی ایم الوداع۔ وزیراعظم عمران خان کا موقف ثابت ہوا۔ عوام کرپشن بچانے نہیں کرپشن کیخلاف نکلتے ہیں۔ پی ڈی ایم کو مسترد کرنے پر قوم کو سلام۔
PM Imran Khan s stance vindicated : People don t come out to save corruption....people come out against corruption. Hats off to the nation for rejecting PDM.
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 16, 2021
پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے پر پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے۔ 11 جماعتیں، 11 ایجنڈے اور 11 کہانیاں، لانگ مارچ کوئیک مارچ میں تبدیل ہو گیا۔
فرخ حبیب نے لکھا کہ پی ڈی این کے تمام سوگواران سے اظہار افسوس ہے۔ مریم صفدر کی سیاسی ناپختگی نے ن لیگ کی سیاست آر پار کے چکر میں خوار کردی۔ رسوائی کا عالم یہ ہے گیلانی جس کو نواز شریف نے نااہل کرایا تھا، اس کو مریم صفدر نے سینیٹر بنوانے کے لیے زمین آسمان ایک کر دئیے۔ بدلہ میں جواب آیا نواز شریف کو پاکستان واپس لاؤ، پھر استعفے دیں گے۔