نئی قومی تعلیمی پالیسی کا مسودہ تیار، 23 مارچ کو جاری ہوگا

Published On 15 March,2021 03:26 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) وزارت تعلیم سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ٹیکنیکل اداروں کیلئے نئی قومی تعلیمی پالیسی 23 مارچ کو جاری کرے گی۔

نئی قومی تعلیمی پالیسی کے ابتدائی مسودے کی تیاری کیلئے ملک بھر سے ماہرین تعلیم اور ماہر ین مضامین سے آرا لی گئی ہیں، وزارت تعلیم کے تحت نئی قومی تعلیمی پالیسی کا نفاذ رواں سال سے ہی کیا جائے گا۔

نئی قومی تعلیمی پالیسی میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سے لے کر یونیورسٹی تک کی تعلیم کا احاطہ ہے، سکولوں کی سطح پر ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پر بھی پالیسی گائیڈ لائنز شامل ہیں۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی یکساں تعلیمی پالیسی کا نفاذ کیا جائے گا۔