نوشہرہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ زیتون کی شجرکاری مہم کامیاب رہی تو ملک کیلئے فائدہ ہوگا، پھلوں کے درخت کی شجرکاری کو بھی بلین ٹری منصوبے میں شامل کرلیں گے۔
نوشہرہ میں زیتون کی شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زیتون کی کاشت سے کسان خوشحال ہوگا، بلوچستان کے علاقے زیتون کی شجرکاری کیلئے موزوں ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے، رواں سال ہم نے 40 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت ملی تو پاکستان کا مالیاتی خسارہ تاریخی تھا، دوسرا چیلنج غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ہے، تیسرا چیلنج نوجوانوں کو نوکریاں دینا ہے، روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔