لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھیکنے کے معاملے پر جسٹس ملک شہزاد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
جسٹس ملک شہزاد احمد نے سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے، ہائیکورٹ میں آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے، شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھیکنے پر تشویش ہے، ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے۔
شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والی خاتون سمیت نون لیگی کارکنان گرفتار
یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان نے پی ٹی آئی رہنما پر انڈے اور سیاہی پھینکی تھی۔