لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راج کماری کی سیاست زمیں بوس ہو گئی ہے۔ پی ڈی ایم کی گھٹیا سیاست کاجنازہ اٹھ گیا، غیرفطری اتحاد اپنےعبرتناک انجام کوپہنچ گیا ہے۔
لاہور میں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ پڑی، چوں چوں کے مربے میں ہر طرح کا ذاتی لالچ اورمفادشامل تھا، زرداری صاحب کوچیمپئن شپ اور لیگ جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ سابق صدر نے نوازشریف کےلالچی چہرے کو بھانپ لیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ جعلی راج کماری کی سیاست بھی زمیں بوس ہو گئی ہے۔ اسحاق ڈار پاکستان آئے تو سیاسی جرم کا اعتراف کریں گے، ان کو شاہد خاقان عباسی نے فرار کروایا۔ کل تک بہن بھائی کا راگ الاپنے والے آج دست و گریباں ہیں۔