بھارت کیساتھ دوستی پر یقین رکھتی ہوں: اداکارہ میرا

Published On 18 March,2021 05:34 pm

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوستی پر یقین رکھتی ہوں۔

اداکارہ میرا نے ماضی کی بالی ووڈ فلم کسک کے اداکار لکی علی اور دیگر پاکستانی اداکاراؤں کے ساتھ پرانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں دوستی، امن اور بھارت کے ساتھ دوستی پر یقین رکھتی ہوں۔

میرا نے لکی علی کا پاکستانی ناظرین سے اظہار محبت پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔ اداکارہ کی پوسٹ کو متعدد لوگوں نے پسند بھی کیا۔
 

Advertisement