جس ہیرو کیساتھ کام کرتی ہوں لوگ اس کیساتھ میرا نام جوڑ دیتے ہیں: مایا علی

Published On 16 March,2021 05:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ جس ہیرو کے ساتھ اداکاری کرتی ہوں لوگ اس کے ساتھ میرا نام جوڑ دیتے ہیں۔

حال ہی میں ادکارہ مایا علی نے بلال اشرف کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، اس دوران میزبان احسن خان نے مایا علی سے ان کے ڈرامہ کیرئیر کے دوران سامنے آنے والے سکینڈلز پر سوال کیا۔

مایا علی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے عثمان خالد بٹ کے ساتھ کئی بار میرے سکینڈلز بنائے اور اب شہریار منور کے ساتھ میرے سکینڈلز بنائے جارہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسکا مطلب ہے کہ میں ایک بہت اچھی اداکارہ ہوں کیونکہ جس کے ساتھ بھی کام کرتی ہوں لوگوں کو میری اس ہیرو کے ساتھ کیمسٹری اتنی اچھی لگتی ہے کہ وہ سب کو حقیقت محسوس ہونے لگتا ہے۔

دوران شو مایا علی کی جانب سے میزبان احسن خان کو بھی مزاحیہ لہجے میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہوں نے کہا کہ صرف آپ( احسن خان )ہی وہ اداکار ہیں جن کے ساتھ میرا کوئی اسکینڈلز سامنے نہیں آیا جس کا مطلب ہے کہ احسن آپ میں کوئی کمی رہ گئی۔

Advertisement