خفیہ بینک اکاؤنٹس: ایف بی آر نے راحت فتح علی پر 2.32 کروڑ کا دوبارہ ٹیکس عائد کر دیا

Published On 17 March,2021 04:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار راحت علی فتح علی خان ایک مرتبہ پھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر دوبارہ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان ٹیکس معاملات کے باعث ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے، ایف بی آر نے گلوکار پر 122 (5 اے) کے تحت دوبارہ 2 کروڑ 32 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا۔ ذرائع۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آڈٹ کے بعد زیرو ٹیکس عائد کرنے کا آرڈر پاس کیا تھا۔ اب دوبارہ ایڈیشنل کمشنر نے آڈٹ کرتے ہوئے ٹیکس عائد کر دیا۔ انٹیلی جینس ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے بنک اکاونٹس کی تفصیلات ٹیکس آفس کو بھجوائی تھیں۔

ذرائع کے مطابق راحت فتح علی کےخفیہ اکاونٹس میں 9 کروڑ روپے موجود ہونے کی رپورٹ بھجوائی تھی ان کا سال 2014ء کا آڈٹ کے بعد ٹیکس ادائیگی کیلیے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ مشہور گلوکار ایک ماہ میں اپیل یا ٹیکس ادائیگی نہیں کرتے تو اکاونٹس منجمد کئے جائینگے ۔
 

Advertisement