لاہور: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر آئمہ بیگ کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ ایف بی آر نے گلوکارہ کا آڈٹ کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
اثاثے چھپانے والے گلوکار و ادکارہ ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔ ذرائع کے مطابق آئمہ بیگ کا سال 2019، 2020 کا آڈٹ کیا جا رہا ہے، گلوکارہ نے ایف بی آر سے بینک ٹرانزیکشن بھی چھپائی۔ ایف بی آر نے آئمہ بیگ سے دو سال کے اثاثہ جات اور بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کر لیں۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو جواب جمع کرانے کیلیے پندرہ روز کی مہلت دے دی، اگر گلوکارہ آئمہ بیگ مقررہ وقت تک جواب جمع نہ کروایا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔