اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کیپیٹل مارکیٹس میں ٹیکس اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5 رکنی مشاورتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، ایف بی آر کے ممبر آئی آر پالیسی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے، کمشنر ایس ای سی پی شوذب علی، سی ای او پاکستان سٹاک اسیکچینج فرخ خان اور سی ایف او پاکستان سٹاک ایکسچینج احمد علی مٹھا کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کے چیف انکم ٹیکس پالیسی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے، ایف بی آر نے کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیے۔ کمیٹی مالی سال 2022ء کے بجٹ تک فورم کے طور پر کام کرے گی۔
ٹی او آر کے مطابق کمیٹی ٹیکس پالیسیز کا جائزہ لے گی، کمیٹی ڈیٹ، ایکویٹی مارکیٹ کے حوالہ سے تجاویز پیش کرے گی، میوچل فنڈز، کارپوریٹ، انشورنس سیکٹر کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی، کمیٹی قلیل، وسط اور طویل المدتی اقدامات تجویز کرے گی۔
ٹی او آر کے مطابق کمیٹی اپنی پہلی رپورٹ 20 روز کے اندر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو پیش کرے گی، کمیٹی کی مشاورت سے ٹیکس قوانین میں ضروری ترامیم کا عمل شروع کیا جائے گا۔