ایف بی آر کی کامیابی، 5 ماہ میں گوشوارے، ٹیکس جمع کرانے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Published On 09 December,2020 06:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی بڑی کامیابی سامنے آئی ہے، پانچ ماہ میں گوشوارے اور ٹیکس جمع کرانے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار5ماہ میں 18 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے، اسی مدت میں 22ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، گزشتہ سال 17 لاکھ 30ہزار گوشوارے اور 13 ارب پچاس کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔

ایف بی آر کے مطابق 4 فیصد زائد انکم ٹیکس گوشوارے، 63 فیصد زائد ٹیکس اکھٹا ہوا۔ 3 لاکھ ٹیکس گزاروں نے توسیع کے لئے درخواست دے دی، ان کو جمع کرنے سے تعداد 21 لاکھ تک بڑھ جائے گی۔ پچھلے سال اسی عرصہ سے 21 فیصد زائد گوشوارے ہوئے۔

چیئر مین ایف بی آر جاوید غنی کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس گزاروں اور ٹیکس بار کے ممبران شکر گزار ہے۔ تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکس نظام پراعتماد کو فروغ دینا ہے۔
 

Advertisement