لاہور: (دنیا نیوز) معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ، ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی کا انکم ٹیکس سال 2014 کا دوبارہ آڈٹ شروع کرتے ہوئے 7 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔
ایف بی آر راحت فتح علی خاں کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق نامور گلوکار کو 2014 کا پہلے 6 لاکھ 2 ہزار 473 روپے ٹیکس عائد کیا جا چکا ہے۔ تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد راحت فتح علی خان کا دوبارہ آڈٹ شروع کر دیا گیا۔
اس حوالے سے گلوکار راحت فتح علی خان سے 7 دسمبر تک جواب طلب کیا گیا ہے، مقررہ وقت پر جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں گلوکار کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔