لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شوبز سٹارزکے خلاف متحرک ہو گیا۔ گلوکار عاطف اسلم کے گرد مزید گھیرا تنگ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک مرتبہ پھر متحرک ہو کر گلوکار عاطف اسلم کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، ادارے کی طرف سے عاطف اسلم پر 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر گلوکار عاطف ٹیکس عائد کا نوٹس جاری کر دیا، عاطف اسلم کا انکم ٹیکس سال 2018 کا آڈٹ کیا گیا، دبئی میں خریدے گئے فلیٹ گوشواروں میں ظاہر کئے۔ فلیٹ جس سرمائے سے خریدے اس پر ٹیکس نہیں دیا، ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کے اثاثوں اور بینک تفصیلات طلب کر رکھی تھی۔